اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق منگل کی رات ایران اور پاکستان کے ایک سرحدی علاقے میں مسلح شر پسند عناصر کے دہشتگردانہ حملے میں آٹھ ایرانی سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے- اس رپورٹ کے مطابق ایرانی سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کاروائی کی جس میں تین دہشتگرد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں- شہر چابہار کے مجسٹریٹ احمد علی موہبتی نے اس دہشتگردانہ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور معلومات حاصل ہوتے ہی عوام کو تحقیقات کے نتائج سے آگاہ کردیا جائے گا- واضح رہے کہ جیش العدل نامی دہشتگرد گروہ نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں اس دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲